پشاور:سی آئی ڈی تھانے پر خودکش حملہ، پانچ ہلاک

Written By Happy Prince on Wednesday 25 May 2011 | 01:45


پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر واقع سی آئی ڈی تھانے پر خودکش ٹرک بم حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور ستائیس زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پانچ پولیس اہلکار تھانے کی عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

پولیس افسر شفیع اللہ نے نامہ نگار دلاورخان وزیر کو بتایا ہے کہ یہ حملہ بدھ کی صُبح پانچ بجے کے قریب اس وقت ہوا جب نامعلوم خودکُش حملہ آور نے پشاور چھاؤنی کے علاقے میں واقع سی آئی ڈی تھانے سے ایک شہ زور گاڑی ٹکرا دی جس سے تھانے کی دو منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ملبے سے اب تک پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں اور پانچ سے زیادہ اہلکار ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے تیزی سے امدادی کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حملے کے وقت تھانے میں بیس سے پچیس تک اہلکار موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ خودکش کار بم حملے میں بائیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں نو پولیس اہلکار شامل ہیں۔ پولیس اہلکار کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال، خیبر ٹیچنگ حیات آباد کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور زخمی اہلکاروں میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment