قیدیوں کا طرز زندگی بدلنے کیلئے جیل میں تیار ہونے والا برانڈ

Written By Happy Prince on Thursday 26 May 2011 | 21:20



بھارت میں جیل میں قید مجرموں کے زندگی گزارنے کے طریقہ کار کو بدلنے کیلئے جیل کی بنیاد پر ایک نیا برانڈ شروع کیا گیا ہے۔
جیل میں شروع کئے جانے والے اس برانڈ میں آلو سے تیار کئے گئے چپس، خستہ بسکٹس اور روز مرہ زندگی مٰیں استعمال ہونے والی شرٹس کی تیاری شامل ہے۔ اس تربیت کا مقصد قیدیوں کا طرز زندگی بدلنا اور نئے سرے سےزندگی کا آغاز کرنے کیلئے ہنر مند بنانا ہے۔ "ٹی جیز" نامی اس برانڈ کا مقصدجیل میں قید مجرموں کی زندگی سے یکسانیت کا خاتمہ اور قیدیوں کی شخصیت کی تعمیر کرتے ہوئے ان کی توانائیوں کو پیداواری مقاصد کیلئے استعمال کرنا ہے۔ جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ مصنوعات اور سکول کے ڈیسک بھی ان چند اشیا میں شامل ہیں جنہیں جیل میں تیار کر کے فروخت کیا جا رہا ہے۔ نئی دہلی میں تہاڑ جیل کمپلیکس میں قیدیوں کو ہنر سے آراستہ کرنے کا آغاز کیا گیا ہے تا کہ آزاد ہونے کے بعد وہ عزت سے زندگی گزارنے کا سامان کر سکیں۔

بھارت کو گذشتہ برس قیدیوں کی بنائی گئی مصنوعات کی فروخت سے ایک ارب دس کروڑ (ساڑھے چوبیس لاکھ ڈالر) کی آمدنی ہوئی جو کہ اس اس برس ڈیڑھ ارب تک بڑھنے کی توقع ہے۔ حکام نے قیدیوں کی بنائی ہوئی مصنوعات کی فروخت میں اضافے کیلئے ایک ویب سائیٹ بھی متعارف کروائی ہے۔


0 comments:

Post a Comment