سی آئی اے کی ٹیم نے اسامہ کے کمپاؤنڈ کی تلاشی لی

Written By Happy Prince on Friday 27 May 2011 | 21:21



امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی پاکستانی حکام سے ملاقات کے وقت سی آئی اے ٹیم نے اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کی تلاشی لی اوراہم شہادتوں کا جائزہ لیا۔

سی آئی کی ٹیم جمعہ کی دوپہر کےوقت ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسامہ کے کمپاؤنڈ پہنچی اور شام چھ بجے تک اسامہ کے کمپاؤٔنڈ کی تلاشی کا عمل جاری رکھا۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کی پاکستانی حکام سے ملاقات کے وقت کمپاؤنڈ کی تلاشی جاری تھی۔ سی آئی اے کی ٹیم نے دو مئی آپریشن کے بعد رہ جانے والی اہم شہادتوں کا جائزہ لیا۔

ایک امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہےکہ ٹیم نے کمپاؤٔنڈ میں کئی گھنٹے گزارے اورخالی ہاتھ واپس نہیں لوٹی۔ سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل ایم موریل کے گزشتہ ہفتے دورہ پاکستان کے دوران کمپاؤنڈ تک رسائی پر بات چیت ہوئی تھی۔

0 comments:

Post a Comment