محبت بھی ضروی ہے

Written By Happy Prince on Wednesday 25 May 2011 | 03:10


میرے بچپن، جوانی کی حکایاتیں
دل کے پت جھڑ……
بہاروں کی سبھی باتیں
میری گڑیا کی شادی سے
کہیں جگنو کے پیچھے بھاگنے تک کی
……سبھی راتیں
سنہری تتلیوں کو مُٹھیوں میں
قید کرنے کی تمنا سے……
اچانک چاند کو چھونے کی خواہش تک
کے سب قصے
مِرے دُکھ، سُکھ کے افسانے
لبَوں پر ہر سمے پھیلی ہوئی اس مسکراہٹ سے


میری آنکھوں میں جھلمل تیرتے ہر اشک میں رقصاں
کئی چہرے… کئی دھندلائی تحریریں
سبھی کچھ پڑھ کے اس نے
اک نظر میری طرف دیکھا
تعجب سے کہا حیرت……!
تمہاری خود نوشتِ زندگی اب بھی ادھوری ہے
کہیں اِس داستانِ عُمر میں مونا
”محبت بھی ضروری ہے“…!!!


0 comments:

Post a Comment