لیہ کے علاقے کوٹ سلطان کے مقام پردریائے سندھ میں پنجاب رینجرز کا ہیلی کاپٹرگرکر تباہ ہو گیا ۔ ہیلی کاپٹر میں ڈی جی رینجرز ، ایک کرنل اور دو کیپٹن سوار تھے ۔ ڈی جی رینجرز کے صاحبزادے کیپٹن آصف کی لاش مل گئی ہے۔ غوطہ خور مزید لاشیں تلاش کررہے ہیں ۔
پولیس کے مطابق گرنے والا پنجاب رینجرز کاپٹر معمول کے مشن پر تھا۔ہیلی کاپٹر میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد نواز، اے ڈی سی کیپٹن محمد آصف ،پائلٹ کرنل عامر عباس اور کو پائلٹ سوار تھے۔ دن ساڑھے دس بجے اس کا کنٹر ول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا ۔ ہیلی کاپٹر کوٹ سلطان کے قریب دریائے سندھ میں گر کر تبا ہوا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ دریا میں کسی بھاری چیز کے گرنے کی زوردار آواز آئی۔ صوبائی وزیر زراعت احمد علی اولکھ نے بھی عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ ہیلی کاپٹر گرنے سے پہلے دھماکا ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع ہوگئیں ۔گہرے پانی کی وجہ سے ریسکیومیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ نکال لیا گیا۔ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ موسم کی خرابی بتائی جاتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment