نیوی حملہ: سندھ حکومت کی علیحدہ تحقیقات

Written By Happy Prince on Sunday 29 May 2011 | 11:06



پاکستانی بحریہ کی کراچی میں واقع مہران بیس پر دہشت گردوں کے حملے کے ایک ہفتے بعد سندھ حکومت نے وفاقی وزارتِ داخلہ کی ہدایت پر ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

حکومتِ سندھ کے صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بی بی سی کو اس بارے میں بتایا کہ پاکستانی بحریہ اور پاکستانی فضائیہ اپنے طور پر اس کی تحقیقات کر رہی ہے تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے ہدایات ملی تھیں کہ سندھ حکومت بھی اپنے طور پر اس واقعے کی تحقیقات کرے۔

انھوں نے بتایا کہ اس مشترہ تحقیقاتی ٹیم میں پاکستان کی مختلف ایجنسیاں شامل ہوں گی۔

0 comments:

Post a Comment