فیس بک کی معمر ترین صارف

Written By Happy Prince on Wednesday 1 June 2011 | 23:16



ایک سو چھے برس کی عمر میں فیس بک پر پروفائل بنانے کے بعد للی سٹرگنیل فیس بک استعمال کرنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون بن جائیں گی۔

للی کا ارادہ ہے کہ پینشنرز کیلئے "انٹر نیٹ استعمال کرنے کا طریقہ" نامی کورس مکمل کرنے کے بعد ٹوئٹر پر بھی اکاؤنٹ بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ تین بچوں کی ماں، چار بچوں کی دادی اور تین بچوں کی پردادی للی سٹرگنیل نے گذشتہ مہینے اپنا پہلا سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس استعمال کرنے کا سبق لیا۔ للی اپنی 78 سالی بیٹی جوئے ولیم کے ساتھ گلوس کے علاقے سنڈرفورڈ میں رہتی ہیں۔

اس وقت فیس بک کے سب سے معمر صارف 104 سالہ للیئن لوو ہیں جن کا یوزر نیم "سپر گرین" ہے۔

0 comments:

Post a Comment