Showing posts with label Entertainment News. Show all posts
Showing posts with label Entertainment News. Show all posts

شوہر کو سوٹ کیس میں فرار کرانے کی کوشش

Written By Happy Prince on Sunday, 10 July 2011 | 09:08


میکسکیو میں ایک خاتون کو اس وقت پکڑ کر لیا گیا جب وہ اپنے شوہر کو ایک سوٹ کیس میں چھپا کر جیل سے فرار کروا رہی تھی۔

انیس سالہ ماریہ ڈیل مار ارجونہ کو گارڈز نے اس وقت روکا جب وہ انتہائی گھبراہٹ کے ساتھ ایک پہیوں والے بھاری سوٹ کیس کو گھسیٹ رہی تھیں۔

سکیورٹی گارڈ نےجب یہ سوٹ کیس کھولا تو دیکھا کے اس کے اندر اس خاتون کا شوہر ایڈون والڈیمر ارٹیاگا پیریز تھا۔ اس نے صرف پاجامہ اور جرابیں پہن رکھی تھیں۔

اس شخص کو گذشتہ ہفتے ہی جیل توڑنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد دوبارہ قید کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق یہ خاتون ماریہ ارجونا جیل میں اپنے شوہر کے ساتھ ازدواجی ملاقات کےلئےگئی تھی اور اسی مقصد کے لئے انہیں اپنے ساتھ سوٹ کیس لے جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

اس خاتون کو صرف اس وقت روکا گیا جب وہ جیل کی عمارت کا بیرونی مرکزی دروازہ عبور کر رہی تھیں۔

اس کا شوہر جو مختلف جرائم کے الزام میں بیس سال کی قید کاٹ رہا ہے ایک سوٹ کیس میں ٹانگیں سمیٹ کر بیٹھا ہو تھا۔

حکام کے مطابق ماریہ ارجونہ جو کہ حاملہ ہیں انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

09:08 | 0 comments | Read More

ایشوریہ کے لڑکا ہوگا یا لڑکی،بکیوں نے لاکھوں روپے کی شرطیں لگادیں

Written By Happy Prince on Wednesday, 6 July 2011 | 22:41



بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے ماں بننے والی ہیں جس سے بچن خاندان میں تو خوشی منائی جارہی ہے لیکن اس موقع پر بکیوں نے بھی رقم کمانے کا ذریعہ بنالیا ہے ۔

بکی اس بات پر شرط لگارہے ہیں کہ ایشوریہ کے ہاں لڑکا یوگا یا لڑکی ۔اب تک اس پر لاکھوں روپے کی شرطیں لگ چکی ہیں ۔ بکیوں نے لڑکے کا ریٹ 80 پیسے اور لڑکی کا 70 پیسے لگایاہے۔شرط لگانے والے بعض افراد بچن خاندان کے قریبی افراد سے بھی رابطہ کررہے تاکہ جان سکیں کہ بچہ ہوگا یا بچی۔

22:41 | 0 comments | Read More

سیگا کے لاکھوں صارفین کی معلومات چوری



ویڈیو گیم بنانے والی جاپانی کمپنی سیگا نے کہا ہے کہ سائبر حملے کے دوران اس کے جن صارفین کی ذاتی معلومات چرا لی گئی ہیں ان کی تعداد دس لاکھ ہے ۔

کمپنی نے گزشتہ ہفتے اپنے صارفین کو خبردار کرنے کے بعد ہیکرز کے حملے کی تصدیق کی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے آن لائن نیٹ ورک میں استعمال کے لیے صارفین کے نام، تاریخِ پیدائش اور پاس ورڈز چوری کرلیے ہیں۔ تاہم سیگا کا کہنا ہے کہ کریڈٹ کارڈز کی معلومات چوری نہیں کی جا سکیں ہیں کیونکہ یہ کسی اور مقام پر محفوظ ہیں۔

اسی قسم کی ہیکنگ کے دوران گزشتہ اپریل میں دس کروڑ کے قریب سونی کے صارفین بھی ایسے ہی سائبر حملے کا شکار ہوئے تھے۔

ایک ہیکنگ گروپ ’للز سیکیورٹی‘ نے بظاہر سائبر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ کئی سائبر حملوں میں ملوث اس گروپ نے ٹوئٹر پر سیگا سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سیگا نے اپنے صارفین کو لکھے گئے ای میل میں کہا ہے کہ ان کے پاس ورڈز تبدیل کردیے گئے ہیں اور وہ دوبارہ اپنے اکاؤنٹ میں جانے کے بعد پاس ورڈز تبدیل کرلیں اور انہیں زیادہ محفوظ بنائیں۔

سیگا نے کہا ہے ’ہم نے سائبر حملے کے بعد فوری طور پر اپنے صارفین کی معلومات کو محفوظ رکھنے کے لیے مناسب اقدامات کیے ہیں اور انٹرنیٹ پر اُس حصے کو علٰیحدہ کردیا ہے جہاں سائبر حملہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں ہم نے حملے کی شدت معلوم کرنے کے لیے تحقیقات بھی شروع کردیں ہیں‘۔
11:32 | 0 comments | Read More

چین:شیرنی نے سفید شیر کے بچوں کو گود لے لیا



چین کے علاقے ہاربن میں سائیبرین پارک میں یکم جولائی کو پیدا ہوئے پانچ سفید شیر کے بچوں کو ایک مادہ نے گود لے لیا۔

پارک کی انتظامیہ کا کہنا ہے دس سالہ شیرنی پانچوں بچوں کو توجہ نہیں دے رہی تھی اور نہ ہی انہیں دودھ بھی نہیں پلا رہی تھی جس سے بچے کمزور دکھائی دینے لگے۔ اس پر انتظامیہ نے اسکے

بچوں کو پارک میں سات سالہ شیرنی کے سپرد کیا جسکے دو بچوں نے کچھ عرصہ پہلے ہی دودھ پینا چھوڑا تھا اور اس شیرنی نے ان بچوں کو قبول کر لیا۔ شیروں کے نگران لی ژن کا کہنا تھا پانچوں بچے تندرست ہیں۔

03:42 | 0 comments | Read More

دسویں منزیل سے گرنے والی بچی کو کیچ کر لیا گیا

Written By Happy Prince on Tuesday, 5 July 2011 | 00:00


چین میں ایک دو سالہ بچی عمارت کی دسویں منزل سے گرگئی تاہم نیچے کھڑی خاتون نے کیچ کر کے اس کی زندگی بچا لی۔


چائینہ سنٹرل ٹی وی کے مطابق بچی اپنی دادی کے پیچھا کرتے ہوئے گھر سے نکلی اور منزل کے باہر کھڑکی میں پھنس گئی۔ عمارت کے قریب سے گزرنے والی ایک خاتون کی بچی پر نظر پڑی تو وہ جلدی سے لٹکی ہوئی بچی کے نیچے آکھڑی ہوئی اور بچی کو اپنی جانب بلایا جس پر بچی نے ہاتھ چھوڑ دیئے اور نیچے کھڑی خاتون نے اسے کیچ کر لیا۔


00:00 | 0 comments | Read More

لدھیانہ: آنکھ سے دس کلو وزن اٹھانےکاورلڈ ریکارڈ

Written By Happy Prince on Monday, 4 July 2011 | 23:49



بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں راکیش کمار نامی باشندے نے اپنی آنکھ کے ساتھ ہک لگا کر دس کلو وزن اٹھا کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا۔
راکیش کمار نے اس سے پہلے دس مارچ دو ہزار گیارہ کو اٹلی میں ایک آنکھ کی مدد سے چھ اشاریہ چھ کلو وزن اٹھا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا تھا اور اب دس کلو وزن اٹھا کر اپنا ہی بنایا ہوا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ راکیش کمار کا کہنا ہے کہ وہ انگریزی پروگرام دیکھ کر ان سے متاثر ہوا ہے۔

23:49 | 0 comments | Read More